سانحہ پشاور پر پوری قوم اشکبار ہے، شیخ روحیل اصغر

سانحہ پشاور پر پوری قوم اشکبار ہے، شیخ روحیل اصغر

 لاہور ( پ ر ) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر کے دفتر داروغہ والا میں گزشتہ روز سانحہ پشاور میں شہید ہونےوالے بچوں کے ایصالِ ثوا ب کےلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گےا جس میں مسلم لےگ (ن) کے ورکروں اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شیخ روحیل اصغر نے اصغر نے اس موقع پر کہا ” سانحہ پشاور گزرے آٹھ روز ہو چکے ہیں لیکن معصوم بچوں کی شہادت کا غم آج بھی تازہ ہے ، آج تک جنازوں پر پھول پڑے دیکھے تھے ، پھولوںکے اتنے جنازے پہلی بار نظر آئے اور پوری قوم کو اشکبار کر گئے ۔ مگر ہمیں اس غم کو طاقت میںبدلنا ہے اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کےلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اپنے ارد گرد نظر رکھنا ہو گی حکومت اور فوج دہشتگردوں کو کچل دےنے کےلئے پر عزم ہیں اورپوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4