پی ٹی آئی کی سیاست کا محورقانون کی حکمرانی اور ظلم کا خاتمہ ہے ، سعدیہ سہیل

پی ٹی آئی کی سیاست کا محورقانون کی حکمرانی اور ظلم کا خاتمہ ہے ، سعدیہ سہیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست کا محور آئین وانصاف ، قانون کی حکمرانی اور ظلم کا خاتمہ ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کےلئے ظلم و ناانصافی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔حکمران قوم کو سیاسی دوکانداری چمکانے کےلئے سہانے خواب دکھانے کے بجائے ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے عملی اقدامات کریں‘ تحریک انصاف کی سیاست اقتدار کی نہیںاقدار کی سیاست ہے اور ہم ملک کو مضبو ط بنانے اور حقیقی جمہوریت کے ساتھ ساتھ آئین کی حکمرانی کےلئے اپنا ہر کردار ادا کرتے رہیںگے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو قائم ہوئے 68سال ہو چکے ہیں مگر بدقسمتی سے ابھی تک یہاں حقیقی جمہوریت نہیں آئی انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کے وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک میں حقیقی جمہوریت کے خواہاں ہیں انہوںنے کہاکہ دنیا میں صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن میں اتحاد و یکجہتی ہوتی ہے اور اگر ہم نے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہے تو پوری قوم کو متحد ہو کر اس لعنت سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4