حکومت کی ناقص پالیسیاں مزدوروں کا معاشی قتل کر رہی ہیں،سجاد بلوچ

حکومت کی ناقص پالیسیاں مزدوروں کا معاشی قتل کر رہی ہیں،سجاد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ پنجاب میں لیبرونگ کے صدر سجاد بلوچ اور جنرل سیکرٹری ارشد بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت صنعتوں کے بند ہونے کے معاملے میں سنجیدگی سے غور کرے حکومت کی ناقص پالیسیاں مزدوروں کے معاشی قتل کا سبب بن رہی ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں ایسی معاشی پالیسیاں وضع کرے کہ جس سے ملک میں کوئی مزدور بے روز گار نہ رہے کسی مزدو ر کے بچے بھوکے نہ سوئیں ، کسی مزدور کے بچوں کو تعلیم سے محرومی نہ ہو اور کوئی بھی مزدور لاعلاج نہ رہے ،حکومت کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے او ر غلطیوں کو دوبارہ دہرانے کی بجائے مزدوروں کے معاملات پے سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔