دہشتگردوں کے ساتھ جنگ کرنے پر قوم خوش ہے،غلام حبیب اعوان

دہشتگردوں کے ساتھ جنگ کرنے پر قوم خوش ہے،غلام حبیب اعوان

لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ( ن) کے رُکن پنجاب اسمبلی ملک غلام حبیب اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف کی جانب سے فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری اور دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کر نے پر پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ پڑ ی ہے کیو نکہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کا یکجان ہو نا انتہائی اچھا قدم ہے جسکے باعث عوام میں اعتماد بحال ہو اہے انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو پاک فوج پر اعتماد اور فخر ہے اسی لئے فوجی عدالتوں کے قیام کا مشتر کہ فیصلہ کیا ہے ہے جو کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر یں گی جس سے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا سکتی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1