تحریک انصاف مزید نئے مطالبات سے گریز کرے، عرفان دولتانہ

تحریک انصاف مزید نئے مطالبات سے گریز کرے، عرفان دولتانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مزید نئے مطالبات سے گریز کرے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائدین سنجیدگی سے تحریک انصاف کے موقف کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے تحریک انصاف کے قائدین ملکی حالات دیکھیں ،ان کے لئے مزید نئے مطالبات کرنا مناسب نہیں ہے ۔میری تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ اپنی اپنی ذاتی لڑائیاں چھوڑ کر مل کر پاکستان کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہو جائیں اوراتحاد، اتفاق اور یگانگت کا مثالی مظاہرہ کرکے دشمن کو شکست دیں۔دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں انہیں شکست دے کر ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے وزیراعظم قومی ایکشن پلان تشکیل دے چکے ہیں اور اس حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے ،تحریک انصاف سے تعاون کی توقع ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4