پنجاب پیرا میڈیکل سٹافایسو سی ایشن کی30دسمبر کی ریلی موخر

پنجاب پیرا میڈیکل سٹافایسو سی ایشن کی30دسمبر کی ریلی موخر

لاہور ( پ ر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے رنج و دکھ میں شریک ہوتے ہوئے 30 دسمبر کو فیصل آباد ہونے والی احتجاجی ریلی موخر کر دی ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں منعقدہ پنجاب پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی چیئرمین یوسف بلا نے کی۔ اجلاس میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے خصوصی دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔اجلاس میں دیگر عہدیداران تنویر بھٹی، جاوید چوہان، حکیم خان نیازی، پرویز حسن بسرا،میاں طارق، رانا عرفان،رحمت سندھو، احمد یار وٹو، چودھری محمد وسیم ، ظفر سلیم، چودھری عدالمجید، ارشد بٹ، رشید مغل، محمد نعیم، عبدالغفور علوی ، عباس ہاشمی و دیگر نے شرکت کی۔آخر میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سیکرٹری صحت سے پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف کے دیرینہ مطالبات پر عملدرآمد کی اپیل بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1