تحریک انصافکا دھاندلی کے خلافموقف تبدیل نہیں ہوا،فضہ ذیشان

تحریک انصافکا دھاندلی کے خلافموقف تبدیل نہیں ہوا،فضہ ذیشان

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف خواتین ونگ لاہور کی سینئر نائب صدر فضہ ذیشان نے کہا ہے کہ تحر یک انصا ف نے ملکی مفاد اور قومی سانحہ کے غم میں د ھرنا مو خر کیا ہے اور تما م سیاسی جماعتوں کا یکجان اور متحد ہو کر دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کر نا انتہائی اچھا قدم ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کا مو قف تبدیل نہیں ہو اتمام کارکنان یکجان ہیں اور دھا ندلی کے خلاف کھڑ ے ہیں حکومتی کمیٹی سے مذ اکرات کا عمل جاری ہے تحر یک انصاف نے ووٹ کی طاقت کے بارے عوام کو آگاہی دی ہے اور الیکشن میں دھاندلی کر نے والوں کا انجام نز دیک ہے اور بہت جلد حقائق عوام کے سامنے آجائینگے کیو نکہ یہ قائداعظم کے پاکستان کو بحال کر نے کی جنگ ہے جن کو کرپٹ حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1