دہشتگردی کا خطرہ ،خواتین کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بھی سخت

دہشتگردی کا خطرہ ،خواتین کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بھی سخت

لاہور(لیڈی رپورٹر)سا نحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں کیجا نب سے مذید حملے کی کارروائیوں کی دھمکی کی و جہ سے خواتین کے تعلیمی اداروں میں بھی سیکیورٹی کے انتظا مات سخت کر دئیے گئے ہیںلاہور کے بیشتر خواتین کالجز کے سا منے رکا وٹیں کھڑی کر دی گئیںاور طالبات کے ان اور آﺅٹ ٹائم پر گیٹ پر خصو صی طور پر خواتین گارڈز کو تعینا ت کر دیا گیاہے اس حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے لاہور کالج ،کو پر روڈ کالج ،اپوا کالج اورکو ئین میری کالج برائے خواتین کی کالج کی انتظا میہ نے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ ہمارے کالجز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظام کئے گئے ہیں اپوا کالج کی پر نسپل کوثر شاہ، کوئین میری کی صائمہ سعیدنے کہا کہ ہمیں اس سا نحہ پشاور سے گہرا صد مہ پہنچا ہے ا نہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا چا ہیےانہوں نے کہا کہ ہمارے کالجز میں فول پروف سیکو رٹی انتظا مات کر دئیے گئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4