قیادت کی قوت ارادی سے عوام کے جذبوں کوتقویت ملی ، محمد شاہد اقبال

قیادت کی قوت ارادی سے عوام کے جذبوں کوتقویت ملی ، محمد شاہد اقبال

لاہور( پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودیہ ریاض کے نائب صدراورمسلم سٹوڈنٹس فیڈڑیشن کے سابق رہنما محمدشاہداقبال نے کہا ہے کہ قیادت کی قوت ارادی سے عوام کے جذبوں کوتقویت ملی وزیراعظم میاں نواز شریف کاحالیہ خطاب سن کرعوام کاحوصلہ کوہ ہمالیہ سے زیادہ بلندہوگیا ۔ بزدل دہشتگردوں کانڈراورغیورپاکستانیوں کوللکارناموت کوآوازدینا ہے ملک میں قومی یکجہتی کی فضا وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن کانتیجہ ہے اپنے ایک بیان میں محمدشاہداقبال نے مزید کہا کہ سانحہ پشاورنے پاکستانیوں سمیت پوری انسانیت کورنجیدہ اورسوگوارکردیا غمزدہ خاندان تنہا نہیں ،ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیںدہشتگردی کے نتیجہ میں اب تک سینکڑوں پھول مرجھا گئے جبکہ ہزاروں بچے یتیم ہو گئے مگراس کے باوجودہم صبرکادامن اور امن کی تلاش نہیں چھوڑیں گے دہشتگرد ہمارے پیاروں کوخون بہانے کے باوجودہماراحوصلہ پست کرنے میں ناکام رہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کاخون بہانے والے درندوں کاقبروں تک پیچھاکریں گے ہم نے ہزاروں جنازے اٹھائے ہیں مگر اپنے سرنہیں جھکائے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ہمیں مادروطن کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کودندان شکن جواب دینے کاہنرآتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن ہمارا حق ہے اورہم اس کی بحالی کیلئے ہرقیمت چکانے کیلئے تیار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4