بینظیر بھٹو نے اپنے لہو سے جمہوریت کا چراغ روشن کیا،عدنان ہنجراء

بینظیر بھٹو نے اپنے لہو سے جمہوریت کا چراغ روشن کیا،عدنان ہنجراء

لاہور(پ ر)ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجراء نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر اپنے لہو سے شمع جمہوریت کو روشن کیا انہوں نے ا پنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردی کے خلاف عوام کے حوصلوں کو بلند کیا انہیں نیا عز م اورولولہ دیا تاکہ پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہوسکے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہزاروں قربانیاں دی ہیں جس کی مثال نہیں ملی پیپلز پارٹی کے کارکن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے دہشت گردی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے دہشت گردی کے خلاف پاکستان آرمی اور جمہوری حکومت کا ایک پیج پر اکٹھا ہو نا خوش آئین اقدام ہے او ر اپوزیشن جماعتوں کی ان دونوں کی حمایت قابل تحسین ہے پاکستان میں 2 سال کے لیے فوجی عدالتوں کا اقدام اچھا فیصلہ ہے۔ اس سے دہشت گردی کو پروان چڑھانے والوں کو سبق ملے گا دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔اور اس کو انسانیت کی کوئی پروا ہیں ہوتی لہذا تمام دہشت گردوں کو منتقلی اقدام تک پہنچایا جا سکیں پیپلز پارٹی حکومت کے ہراس اقدام کی حمایت کریں گی جو پاکستانی عوام کے حق ہو گا ہم جمہوریت کے ذریعے دہشت گردوں کو سبق سکھائیں گے۔ سانحہ پشاور کے بچوں نے لازوال قربانی دے کر پوری پاکستانی عوام کو متحد کر دیا ہے۔جو ایک روشن مثال ہے۔ہم ان بچوں کا خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو نشان حیدر سے نوازا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1