تنظیم علماء اہلسنت اچھرہ کے زیر اہتمام شہدا پشاور سے یکجہتی کیلئے ریلی

تنظیم علماء اہلسنت اچھرہ کے زیر اہتمام شہدا پشاور سے یکجہتی کیلئے ریلی

لاہو ر (پ ر)تنظیم علمائے اہل سنت اچھرہ اور سنی اتحاد کو نسل سمن آبادٹاؤن کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء اور پاک فو ج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فیروز پو ر روڈ پر اچھرہ مو ڑ سے شمع سٹاپ تک ’’طالبان مردہ باد ریلی ‘‘ نکالی گئی ۔ جس کی قیادت ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، مفتی مشتاق احمد نو ری ، مفتی محمد حسیب قادری ، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ، مو لانا محمد علی نقشبندی ، علامہ عابد اچھروی ، جہانگیر خان ، سیٹھ اشفاق ، میاں طاہر یعقوب ، الیاس خان نے کی ۔ ریلی کے شرکاء ’’طالبان کا جو یا ر ہے ، غدار ہے غدار ہے ‘‘ ۔ پاک فو ج زندہ باد ، جنرل راحیل شریف زندہ باد جیسے نعرے لگاتے رہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1