اسلامی نظام مسائل حل کرنے کے ساتھ معاشی ترقی کی ضمانت ہے،وسیم اختر

اسلامی نظام مسائل حل کرنے کے ساتھ معاشی ترقی کی ضمانت ہے،وسیم اختر

لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی و امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اخترنے کہاہے کہ معاشرے کے تمام مسائل کاحل اسلام کے اندرپنہاں ہے عرب کے اندر بھی ایک معاشرہ تھا جو ہر قسم کی برائیوں سے بھراہواتھا لیکن اسلام کے آنے کے بعد وہی معاشرہ امن کا گہوارہ بن گیاتاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ اس جیسامعاشرہ پھروجود میں نہیں آیا اسی لئے جماعت اسلامی آج بھی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تمام مسائل کاحل شریعت کے نفاذ میں ہے اور معاشی ترقی کی ضمانت بھی اسلام پیش کرتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزشعبہ فہم دین جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مولانااحسان اللہ،حافظ ساجد اقبال،نوید زبیری اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ جماعت اسلامی پہلے دن سے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکی کوشش کررہی ہے تاکہ پاکستان میں امن ہونے کے ساتھ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ قرآن وسنت کی دوری کی وجہ سے آج ہم پستی میں گررہے ہیں اورذلت ہمارامقدربنتی جارہی ہے۔     شرپسندعناصراور سیکولر ذہن رکھنے والے لوگ دینی جماعتوں اور اسلام کو مسخ کرکے پیش کررہے ہیں۔ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ اس ملک میں امن کی فضاء قائم ہواس لئے آئے روزاسلام کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔اسلام امن اور بھائی چارے کادرس دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا یقین ہے کہ جلد اس ملک میں اسلام کانظام نافذ ہوگااور ملک وقوم کودرپیش تمام مسائل حل ہونے کے ساتھ پاکستان کی فضاء میں امن قائم ہوجائے گا۔       ۔ تربیت گاہ سے مولانا احسان اللہ،حافظ نوید زبیری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4