ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کابازار گرم کئے ہو ئے ہیں،مولانا عبدالرب امجد

ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کابازار گرم کئے ہو ئے ہیں،مولانا عبدالرب امجد

لاہور (جنرل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (س)نے کہا ہے کہ پاکستان لاالٰہ الااللہ کی بنیاد پر بنا تھا مگرآج تک اس ملک میں اللہ کانظام نافذ نہیں ہوسکا۔بیرونی آلہ کاردہشتگردی کو دین اسلام کے ساتھ جوڑ کر اسلام پسند جماعتوں اور مدارس کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشتگردی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ملک سے ریمنڈڈیوس نیٹ ورک اور امریکی بلیک واٹر کاخاتمہ ازحد ضروری ہے، موجودہ ملکی حالات کاتقاضا ہے کہ تمام دینی وسیاسی جماعتیں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لئے متحدہوجائیں۔ذاتی انااور اختلافات کو بھلاکر اتحادویگانگت کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہونے سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب صدر مولانا عبد الرب امجد پیر حبیب الرحمٰن کھچی جے یو آئی لاہور کے ناظم اعلیٰ مولانا اعظم حسین،چکوال کے امیر پیر اکبر ساقی، ایڈوازئر جے یو آ ئی پنجاب میڈیا سیل پیر یوسف بخاری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قاری اعظم حسین نے کہا کہ قومی یکجہتی اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی تمام سیاستدانوں اور قومی رہنماؤں کوذاتی خواہشات سے بالاترہو کر ملک وقوم کامفاد سامنے رکھتے ہوئے اتحادکی قوت سے دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کرنا ہوگا تا کہ ہم آئندہ نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت دہشت گردوں کے خلا ف بلا امتیاز کاروائی کر تے ہو ئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔۔سانحہ پشاورمیں جن سفاک درندوں نے معصوم بچوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں ان کوعبرتناک سزا ملنی چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1