چینی کا مصنو عی بحران جاری ،100کلو بوری کی قیمت میں 150روپے کا اضافہ

چینی کا مصنو عی بحران جاری ،100کلو بوری کی قیمت میں 150روپے کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار )ڈیلر ما فیا کی جانب سے ایک بار پھر چینی کا مصنو عی بحران پیدا کر کے قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز صو بائی دارالحکو مت سمیت پنجاب کی تھو ک مارکیٹو ں میں چینی کی سو کلو گرام بوری کی قیمت میں 150روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی بوری پانچ ہزار روپے سے بڑھ کر 5150روپے کی ہو گئی ہے ۔دو سر ی جانب سر دی کی شد ت میں اضافے کے پیش نظر جہاں برائلر کی قیمت پروان چڑھ چکی ہے وہیں فار مرز نے انڈے کی قیمتو ں میں اضا فہ کر دیا ہے گزشتہ روز انڈہ فارمی فی درجن کی قیمت میں 6روپے اضافے کے ساتھ انڈے فی درجن 116روپے کر دیے ہیں اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں مصنوعی اضافے کے خلاف عوامی حلقوں کے نمائندو ں نے متعلقہ اداروں سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ مصنو عی بحران

مزید :

صفحہ آخر -