شہباز شریف کا سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب عنبرین رضا کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور)پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب عنبرین رضا کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔