غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے لئے این ٹی ایس امتحان کے خلاف دائر درخواستیں مسترد

غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے لئے این ٹی ایس امتحان کے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وکالت کے لائسنس کے حصول کے لئے ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے لئے این ٹی ایس کی طرز کے امتحان کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس امتحان کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں۔اس سے قبل غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کے حامل افراد این ٹی ایس سے مستثنی ٰ تھے ۔درخواست گزاروں کے وکلاءکاموقف تھا کہ پاکستان بار کونسل نے وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے این ٹی ایس کا امتحان لازم قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاءکی ڈگری لینے کے بعد صوبائی بار کونسلز پہلے ہی امیدواروں کا امتحان لیتی ہیں لہذا این ٹی ایس کی شرط بلاجواز ہے ۔عدالت نے این ٹی ایس کی شرط عائد کئے جانے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

مسترد

مزید : صفحہ آخر