فوجی عدالتوں کے قیام کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میںدرخواست دائر

فوجی عدالتوں کے قیام کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میںدرخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )فوجی عدالتوں کے قیام کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔یہ آئینی پٹیشن وطن پارٹی کے بئیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متفقہ طور پر فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ غیرآئینی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آئین کے تحت آرمی کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے عدالتی معاملات سرانجام دینا نہیں، فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ ملک میں متوازی عدالتوں کے قیام کی حکومتی کوشش ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کالعدم کیا جائے ۔

فوجی عدالتیں

مزید : صفحہ آخر