ہائیکورٹ کافارم ہاوسز میں رکھے گئے جنگلی جانوروں کی انسپکشن کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو شہریوں کی جانب سے فارم ہاوسز میں رکھے جانے والے جنگلی جانوروں کی انسپکشن کا حکم دے دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار فریال گوہر کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ جنگلی جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کی بجائے گھروں اور فارم ہاوسز کی زینت بنایا جا رہا ہے جو کہ جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو گھروں اور فارم ہاوس میں رکھے جانے والے جنگلی جانوروں کی انسپکشن کا احکامات صادر کرتے ہوئے عوام کی مدد سے گھروں میں موجود جنگلی جانوروں کا پتہ چلانے کے لئے اخبارات میں اشتہار دینے کے بھی احکامات صادر کر دئیے۔
انسپکشن