باغبانپورہ،مشین کی زد میں آ کر جاں بحق ہونیوالا محنت کش سپرد خاک

باغبانپورہ،مشین کی زد میں آ کر جاں بحق ہونیوالا محنت کش سپرد خاک

لاہور(کرائم سیل)باغبانپورہ کے علاقہ میں سٹیل مل کی مشین کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے باپ کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ محمود بوٹی کا رہائشی 35سالہ محمد بابر 2بچوں کا باپ تھا 25دسمبر کو وہ ہ سٹیل کاٹنے والی مشین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ ورثا کے سٹیل مل کے مالک کو معاف کر دیا اور پولیس کو اس حوالے سے بیان لکھ کر دے دیا جس پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثا کے حوالے کر دی جسے گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ متوفی گھر کا واحد کفیل تھا اس کی موت کے بعد ان کے خاندان کا کوئی وارث نہیں ہے حکومت اس مظلوم خاندان کی مدد کرے۔

مزید : علاقائی