فیروزوالہ، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم

فیروزوالہ، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم

 فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان)فیکٹری ایریا فیروزوالہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ رچنا ٹاؤن کے قریب ڈاکوؤں نے بیکری میں گھس کر اس کے مالک افضل کو نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤ ں نے محمد علیم سے موٹر سائیکل نقد رقم چھین لی۔ جبکہ شرقپور میں عبدالرشید ، امامیہ کالونی میں محمد شاکر اور زاہد کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی