2 افراد قتل اورخاتون کو زخمی کرنیوالے ملزم کو سزائے موت وجرمانہ

2 افراد قتل اورخاتون کو زخمی کرنیوالے ملزم کو سزائے موت وجرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی)تین بیٹیوں کی پیدائش پرمیاں بیوی میں جھگڑاپر فائرنگ کرکے سالے اورہم زلف کوقتل جبکہ ساس زخمی کرنیوالے ملزم کوجرم ثابت ہونے پردومرتبہ سزائے موت،دس لاکھ حرجانہ اور14 سال قید25 ہزارجرمانہ کی سزا۔نشترکالونی لاہور کے خلیل احمدکی شادی کھڈیاں خاص بستی گھروتھڑاکے محمدانورکی بیٹی ثوبیہ بی بی سے ہوئی جس کے گھریکے بعددیگرے تین بیٹیاں پیدا ہوئیں۔بیٹا پیدانہ ہونے پرخلیل احمدنے بیوی کوگھر سے نکال دیاجومیکے آکروالدین کے پاس رہنے لگی۔کچھ عرصہ بعدخاوندخلیل احمدسسرال آیااوربہانے سے بچیوں کوساتھ لے گیااورچندہی دنوں بعد پھرآیااورصحن میں بیٹھی بیوی پرسیدھی فائرنگ کردی۔ماں بچانے کیلئے آگے بڑھی تواسکو فائرلگاجس سے وہ شدیدزخمی ہوگئی اوربیوی ثوبیہ بی بی بال بال بچ گئی۔مگر بھائی محمدفیصل اوربہنوئی ظفراقبال فائرنگ کی زدمیں آگئے اور موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ملزم موقع سے فرارہوگیا پولیس نے مقتول ظفراقبال کے والدمنظوراحمدکی درخواست پرمقدمہ درج کرکے ملزم خلیل احمدکوگرفتار کیا اور چالان مکمل کرکے عدالت میں بھیج دیااورملزم کو جوڈیشل ریمانڈپرڈسٹرکٹ جیل قصورمنتقل کردیا گذشتہ روزایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورسیدمظفرعلی شاہ نے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم خلیل احمدکو برادرنسبتی محمدفیصل اورہم زلف ظفراقبال کو جرم ثابت ہونے پر دومرتبہ سزائے موت اورمقتولین کے ورثاء کومبلغ دس لاکھ روپے بطورحرجانہ اداکرنے جبکہ ساس سیماں بی بی کوزخمی کرنے کے جرم میں14 سال قیداور25 ہزارروپے جرمانہ کی سزاکاحکم دیاہے۔

مزید :

علاقائی -