سائیکو سوشل نیشنل ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس ، ماہرین ِ نفسیات کی شرکت

سائیکو سوشل نیشنل ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس ، ماہرین ِ نفسیات کی شرکت

کراچی (اے پی پی) وزیراعظم کی سائیکو سوشل نیشنل ایڈوائزری کونسل (نفسیاتی وسماجی مشاورت کا قومی ادارہ) کا پہلا اجلاس گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ کونسل کی کوآرڈینٹر ماروی میمن نے نائب صدر کی حثیت سے معاونت کی۔ اجلاس میں ملک کے صفحہ اول کے ماہرین نفسیات نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جن نکات پر بحث کی گئی ان میں قومی پیمانے پر سماجی اور نفسیاتی مدد کے لئے ایک حکمت عملی اور نفسیاتی صدموں سے نمٹنے کے لئے سینٹرز کا قیام، بحرانی کیفیات میں بحران سے نمٹنے کے لائق افرادی قوت کی دستیابی کا تخمینہ، نفسیاتی صدموں سے عہدہ برا ہونے والے اداروں کو دی جانے والی مشاورت کے رہنماءاصول مرتب کرنا، ماسٹر ٹرینر کی فہرست کی تیاری جو سب متعلقہ افراد اور اداروں میں تقسیم کیا جا سکے اور کسی ظالمانہ کارروائی سے نمٹنے کے لئے میڈیا (پرنٹ اور الیکٹرانک) کو دیئے جانے والے رہنما اصول مرتب کرنا شامل ہیں۔ وزیراعظم کی مشاورتی کونسل پاکستان سائیکیٹرک سوسائٹی کے تعاون سے ایک بیان جاری کرے جس میں عوام کو کہا جائے کہ وہ صرف لائسنس یافتہ، مستند، تربیت یافتہ تھراپسٹ یا دماغی صحت کے پیشہ ور معالجوں سے ہی علاج کروائیں۔ اجلاس میں آرمی کے میجر جنرل سلیم جہانگیر، چاروں صوبوں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ماہر نفسیات اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

سائیکو سوشل ایڈوائزری

مزید : علاقائی