لاڑکانہ ، رینجرز کے ہاسٹل پر کریکر حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لاڑکانہ ، رینجرز کے ہاسٹل پر کریکر حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لاڑکانہ (آئی این پی ) لاڑکانہ میں رینجرز کے ہاسٹل پر کریکر حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔جمعہ کو پولیس کے مطابق ڈگری کالج کے قریب رینجرز کے ہاسٹل پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کچن کی جانب سے کریکر پھینکا جس کے پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے اور ہاسٹل کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ ہاسٹل کو مکمل تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیا گیا۔

 ہاسٹل پر کریکر حملہ

مزید : علاقائی