مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

                          ایبٹ آباد /حب (آئی این پی ) ایبٹ آباد میں مسافر بس کے کھائی میں گر نے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے جبکہ حب سے کراچی جانے والی کوچ الٹنے سے 20مسافر زخمی ہوگئے ،زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔جمعہ کو پولیس کے مطابق لورا سے جانے والی مسافر بس بودلا کے قریب کھائی میں جاگری۔جس کے نتیجے میں 5مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 8زخمی ہوگئے ۔لاشوں او ر زخمیوں کو حویلیاں اور ایبٹ آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب حب سے کراچی جانے والی کوچ الٹنے سے 20مسافر زخمی ہوگئے ،زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے

 ایبٹ آباد

مزید : علاقائی