ایکو لائزیشن سر چارج کے نام پر بجلی 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ،نوٹیفیکشن جاری

ایکو لائزیشن سر چارج کے نام پر بجلی 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ،نوٹیفیکشن جاری ...

           اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگی کیلئے بجلی 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ بجلی مہنگی ہونے سے عوام کو ماہانہ چار سے چھ ارب روپے اضافی ادا کرنا ہونگے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے بجلی صارفین پر نیا سرچارج لگایا ہے۔ سرچارج سے حاصل ہونے والی رقم یونیورسل ابلیگیشن فنڈ میں رکھی جائے گی -

بجلی مہنگی

مزید : علاقائی