یہ شخص مگر مچھ کے منہ سر دینے کے شوقین ہیں کیونکہ....

یہ شخص مگر مچھ کے منہ سر دینے کے شوقین ہیں کیونکہ....
یہ شخص مگر مچھ کے منہ سر دینے کے شوقین ہیں کیونکہ....

  

بینکاک (نیوز ڈیسک) خطرناک کرتب کرنے والے بازی گر کہلاتے ہیں لیکن تھائی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں موت کا کرتب کرنے والوں کو جنونی یا پاگل ہی کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ صرف 1500 روپے کی خاطر اپنا سر مگر مچھ کے منہ میں ڈال دیتے ہیں۔تھائی لینڈ کا یہ چڑیا گھر اس ناقابل یقین کرتب کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہوگیا ہے۔ یہاں آنے والے سیاح صرف 1500 روپے ادا کرکے چڑیا گھر کے جنونی ملازمین کا کرتب دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ملازمین مگرمچھ پر مخصوص طریقوں کا استعمال کرکے اس کا منہ کھلواتے ہیں اور پھر اپنا ہاتھ یا سر اس کے جبڑوں کے درمیان داخل کردیتے ہیں۔ مگر مچھ کے جبڑے بند ہونے سے عین پہلے یہ ہاتھ یا سر باہر نکال لیتے ہیں۔ ماہرین جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ یہ کرتب خود کشی کی کوشش بھی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ مگر مچھ کی کاٹنے کی قوت کسی بھی اور جانور سے زیادہ ہوتی ہے اور اگر اس کے جبڑے بند ہوجائیں تو ایک لمحے میں سرتن سے جدا ہوسکتا ہے۔

مزید : علاقائی