سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی ساتویں برسی آج منائی جائیگی

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی ساتویں برسی آج منائی جائیگی

 لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی شہید چیرپرسن بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی آج 27دسمبر کو منائی جائے گی ۔برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں ہو گی جس میں شریک چیرمین آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے سابق وزراء اعظم اور سابق وفاقی وزراء شرکت کریں گے جبکہ بے نظیر شہید کی جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں مقامی تنظیم کے زیر اہتمام برسی کی تقریب ہو گی ۔لاہور میں پنجاب آفس ماڈل ٹاؤن میں صدر پنجاب میاں منظور وٹو کی صدارت میں پنجاب کی مرکزی تقریب ہو گی اور لاہور تنظیم کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں دوپہر دو بجے سیمینار منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کریں گی۔ بے نظیر بھٹو برسی

مزید : صفحہ اول