اسلام آباد پولیس اور رینجرزکا سرچ آپریشن،2غیر ملکیوں سمیت 83مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد پولیس اور رینجرزکا سرچ آپریشن،2غیر ملکیوں سمیت 83مشکوک افراد ...

 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کمانڈر اور رینجرزنے میراں آبادی ، گولڑہ،جھنگی سیداں اور سبزی منڈی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو غیر ملکیوں سمیت 83مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ، متعدد ملزمان سے اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا،گرفتار دونوں غیرملکیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کمانڈوزاور رینجرز نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو غیر ملکیوں سمیت 83مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میراں آبادی ،گولڑہ ،سبزی منڈی اور جھنگی سیداں کے علاقوں میں کیا گیا ، سرچ آپریشن کے دوران گرفتار متعددافراد سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔گرفتار دونوں ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

مزید : صفحہ اول