ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر، حادثات میں 17افراد جاں بحق

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر، حادثات میں 17افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد /لاہور /ملتان/ ایبٹ آباد(آئی این پی ) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر،وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت صفر ہوگیا ،ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق جبکہدرجنوں زخمی ہوگئے، بلوچستان کے سرد علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ، قلات میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ، دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن اور لاہور تا پنڈی بھٹیاں موٹروے کو بند کردیا گیا ، علامہ اقبال ایئر پورٹ پر حد نگاہ پچاس میٹر سے بھی کم ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کو معطل،موٹروے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفرگاڑیوں کی رفتار کم رکھنے کے ساتھ ساتھ فوگ لائٹس استعمال کریں۔ملک بھر میں چھائی کئی روز سے دھند کے باعث اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت زیرو ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کی شددت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔لاہور اور اس کے ملحقہ علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں۔ دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن اور لاہور تا پنڈی بھٹیاں موٹروے کو بند کردیا گیا ۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق علامہ اقبال ایئر پورٹ پر حد نگاہ پچاس میٹر سے بھی کم ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کو معطل کردیا گیا جبکہ لاہور تا ملتان نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ صفر ہوگئی۔ٍموٹروے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفرگاڑیوں کی رفتار کم رکھنے کے ساتھ ساتھ فوگ لائٹس استعمال کریں۔ جبکہ شدید دھند کے باعث موٹروے حکام نے لا ہور تا پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم ٹو کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیاجبکہ لاہور تا فیصل آباد موٹروے ایم تھری پر حد نگاہ ساٹھ میٹر تک رہ گئی۔سیالکوٹ میں جی ٹی روڈ شدید دھند کی لپیٹ میں ۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہوئے گاڑیوں کی فوگ لائٹس آن رکھیں۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کی شددت میں مزید اضافہ ہو جائے گا جبکہ اگلے چند روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں، موٹروے سمیت سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہنگے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا۔بلوچستان کے سرد علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 جبکہ قلات میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی علاقے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس وقت سب سے زیادہ سردی زیارت اور قلات میں پڑ رہی ۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 جبکہ قلات میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ منفی 3 ،گوادر اور جیونی 14، لسبیلہ8 ، نوکنڈی 5 ، پنجگور 2 ، پسنی 15، سبی 4، اور ڑوب میں کم سے کم درجہ حرارت 1 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب ایبٹ آباد میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں دھند سے ہونیوالے حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ فیصل آباد ستیانہ روڈ پر دھند کے باعث ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر دھند کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ظفروال میں دھند کے باعث بس کھائی میں جا گری جس سے 20مسافر زخمی ہو گئے۔ جھنگ میں دھند کے باعث بس اور ٹرک میں تصادم سے 7افراد زخمی ہو گئے ، پنڈی بھٹیاں میں حافظ آباد روڈ پر دھند کے باعث ٹرک الٹ گیا جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ شدید دھند

مزید :

صفحہ اول -