ملزم کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، افسر شہید ، ایس ایچ او سمیت دواہلکارزخمی
دیر(مانیٹرنگ ڈیسک) قتل اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب ملزم کی فائرنگ سے جاگام تھانے کے سب انسپکٹرشہید اور ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال واہڑہ منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے نہاگ درہ کے علاقے بانڈئی میں چھاپہ ماراجس دوران ملزم ظفر اوراُس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا جبکہ ایس ایچ او سمیت دواہلکار زخمی ہوگئے ، ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیااور بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔