وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شفقت حیات کے گھر کے باہر داعش کی وال چاکنگ

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شفقت حیات کے گھر کے باہر داعش کی وال چاکنگ
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شفقت حیات کے گھر کے باہر داعش کی وال چاکنگ

  

ساہیوال(ویب ڈیسک) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار شفقت حیات بلوچ رکن قومی اسمبلی کے گھر کی دیواروں پر عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعش کے حمایتی کچھ عرصہ سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ساہیوال میں بھی وال چاکنگ کر رہے ہیں اور ٹی ایم اے کا عملہ اور مقامی پولیس راتوں رات یہ چاکنگ مٹا دیتی ہے۔

گذشتہ رات نامعلوم افراد نے ایم این اے سردار شفقت کے گھر، مسجد میاں احمد بھٹے والی اور دیگر دیواروں پر داعش زندہ باد کے نعرے لکھ دئیے۔ آدھی رات کو ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر خان امیر نے ایم این اے کے گھر اور دیگر جگہوں سے وال چاکنگ مٹوا دی۔ وال چاکنگ سے ساہیوال میں خوف کی فضا قائم ہے۔

عراقی فوج نے صوبہ انبار کے 14 دیہات داعش سے چھڑا لئے

عوامی، سماجی اور شہری حلقوں کے رہنماﺅں حسن رضا سیٹھی، تسکین حیدر ، ضیغم حسن خان، امجد قریشی اور رانا عبد الرشید نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ داعش کے حق وال چاکنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ یہ امر قابل ذکر ہے ساہیوال میں کچھ عرصہ سے کالعدم تنظیم کے چند افراد تنظیم کا نام بدل کر سرگرم عمل ہیں۔ ان لوگوں کے پاس جدید اسلحہ ہے اور لوگوں سے چندے کے نام پر جگا ٹیکس وصول کرتے ہیں۔ ڈی ایس پی ساہیوال نے شرپسند افراد کے خلاف درج مقدمات بھی ڈر اور خوف کی وجہ سے ختم کروا دئیے تھے۔

مزید : ساہیوال