سنجے کی چوتھی بار پے رول پر رہائی کی تحقیقات کا حکم

سنجے کی چوتھی بار پے رول پر رہائی کی تحقیقات کا حکم
سنجے کی چوتھی بار پے رول پر رہائی کی تحقیقات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک )قانون کے مطابق ہر قیدی ایک بار پیرول پر رہائی پاسکتا ہے جبکہ سنجے دت چار بار رہائی حاصل کر چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کو چوتھی بار پیرول پر رہائی ملنے کیخلاف مہارشٹرا حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے حال ہی میں یروڈا جیل سے 14 دنوں کیلئے پیرول پر رہائی حاصل کی ہے اور جیل سے یہ ان کی چوتھی بار پیرول پر رہائی ہے اس بار مہارشٹرا حکومت نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
بھارتی قانون کے مطابق ہر سزا یافتہ قیدی کو سال میں ایک مرتبہ 14 دنوں کی چھٹی دی جاتی ہے لیکن سنجے دت پے رول پر 4 مرتبہ رہائی پا چکے ہیں۔ سنجے دت کو ممبئی کی خصوصی ٹاڈا کورٹ نے غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں کے تحت ساڑھے چار سال قید بامشقت کی سزا دی تھی جس میں سے وہ پہلے ہی اٹھارہ ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -