صوبائی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

صوبائی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع
صوبائی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

  

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں میں 12جنوری تک توسیع کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کے تمام سکولوں کو دیواریں اونچی کرنے اور کھار دار باڑ لگانے کی ہدایت جاری کردی گئیں تھی جس کے باعث بعض سکولوں میں کام جاری ہے ۔

محکمہ تعلیم کا کہناہے کہ چھٹیوں میں توسیع سیکیورٹی خدشات کوپیش نظر رکھ کر کی گئی ہے اور سیکیورٹی کے تمام اقدامات مکمل کرنے کے بعد ہی سکولوں کو دوبارہ کھولا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے سکول کھلنے سے پہلے تمام سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں