پی سی بی نے باﺅلنگ ایکشن کے فیصلے کا اختیار سعید اجمل کو دے دیا

پی سی بی نے باﺅلنگ ایکشن کے فیصلے کا اختیار سعید اجمل کو دے دیا
پی سی بی نے باﺅلنگ ایکشن کے فیصلے کا اختیار سعید اجمل کو دے دیا

  

لاہور (مانیڑنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ باﺅلنگ ایکشن کافیصلہ سعیداجمل پر چھوڑ دیا گیا ہے سعید اجمل جب اپنے باﺅلنگ ایکشن سے مطمئن ہوں تو پی سی بی کو آگاہ کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا اجلا س ہوا جس میں معین خان کی جگہ نوید اکرم چیمہ کو2015ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم مینجر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ معین خان ٹیم سلیکٹر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔

اجلاس میں سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں کیاجا سکا بلکہ پی سی بی بورڈ نے فیصلے کے تمام تر اختیارات سعید اجمل کو دے دیے ہیں اور ان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جب اپنے باﺅلنگ ایکشن سے مطمئن ہوں تو پی سی بی گو آگاہ کر دیں۔

مزید : کھیل /اہم خبریں