اپنے طرز زندگی میں معمولی تبدیلی کر کے خاتون نے 30کلو وزن کم کر لیا

اپنے طرز زندگی میں معمولی تبدیلی کر کے خاتون نے 30کلو وزن کم کر لیا
اپنے طرز زندگی میں معمولی تبدیلی کر کے خاتون نے 30کلو وزن کم کر لیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) وزن کم کرنے کی خواہش رکھنے والوں کیلئے کوسٹاریکا کی دوشیزہ نے سنہری مثال قائم کردی ہے اور محض چند ماہ کے عرصہ میں انہوں نے ایک بھاری بھرکم خاتون سے دلکش خدوخال کی مالک حسینہ کا روپ دھار لیا ہے۔

محبوبہ کو مار کر اس کی لاش سے انتہائی گھناؤناعمل کرنے والے کینڈین کو سزا

سنڈی گارشیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وطن میں تھیں تو دبلی پتلی تھیں لیکن جب برطانیہ تعلیم کیلئے آئیں تو تنہائی اور اداسی کا شکار ہوکر کھانا بہت زیادہ کردیا۔ وہ کئی سال تک چپس، پیزا، اور پیپسی جیسی خوراک باقاعدگی اور کثرت سے استعمال کرتی رہیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کا وزن 82 کلو گرام ہوگیا۔ جب ان کیلئے اضافی وزن بہت شرمندگی اور پریشانی کا باعث بن گیا تو انہوں نے اسے کم کرنے کا مشن شروع کردیا۔ سنڈی کہتی ہیں کہ اکثر خواتین وزن اٹھانے کی ورزش سے بہت کتراتی ہیں لیکن انہوں نے جم جاکر وزن اٹھانے والی ورزشیں شروع کردیں جن کا نتیجہ بہت ہی مثبت برآمد ہوا۔ انہوں نے چند ماہ کی محنت سے نہ صرف 30 کلو گرام وزن کم کرلیا بلکہ باڈی بلڈنگ بھی شروع کردی۔ وہ اب تک تین اہم مقابلوں میں اچھی پوزیشن حاصل کرچکی ہیں اور اگلے سال برطانیہ میں باڈی بلڈنگ کے قومی سطح کے مقابلوں میں شریک ہورہی ہیں۔ سنڈی اپنی کامیابی کا راز متوازن خوراک اور وزن اٹھانے کی ورزشوں کو قرار دیتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس