وہ کمپنی جو اپنے ملازمین کو نوکری چھوڑنے کا ناقابل یقین حد تک زیادہ معاوضہ دیتی ہے

وہ کمپنی جو اپنے ملازمین کو نوکری چھوڑنے کا ناقابل یقین حد تک زیادہ معاوضہ ...
وہ کمپنی جو اپنے ملازمین کو نوکری چھوڑنے کا ناقابل یقین حد تک زیادہ معاوضہ دیتی ہے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) اچھی ملازمت ملنے پر تو اچھی رقم ملتی ہے لیکن ایک امریکی کمپنی ملازمت چھوڑنے والوں کو مالا مال کردیتی ہے، چاہے وہ پہلے دن ہی ملازمت چھوڑ دیں۔ یہ منفرد کمپنی ریاست کیلیفورنیا میں واقع Riot Games ہے جو اپنی مشہور کمپیوٹر گیم "League of Legends" کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت رکھتی ہے۔

شوہر کی بد تمیزی سے تنگ بیوی کا انتہائی خوفناک اقدام تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازمت چھوڑنے والوں کو 25000 ڈالر (تقریباً 25 لاکھ پاکستانی روپے) پیش کئے جاتے ہیں اور خوشدلی سے رخصت کیا جاتا ہے۔ یہ پیشکش ان ملازمین کیلئے بھی ہے جو ابھی تازہ تازہ ہی کمپنی کا حصہ بنے ہوں۔ اس ناقابل یقین پیشکش کی وجہ بھی بہت دلچسپ ہے۔ کمپنی کا موقف ہے کہ انہیں ایسے ملازمین کی ضرورت نہیں جو کام میں دلچسپی نہ لیتے ہوں یا جو کسی بھی وجہ سے کمپنی چھوڑنا چاہ رہے ہوں۔ منتظمین کہتے ہیں کہ انہیں صرف ان لوگوں کی ضرورت ہے جو کمپنی میں کام کرکے خوش ہیں، لہٰذا اگر ملازمت ملنے کے بعد کوئی محسوس کرے کہ یہ کام یا ماحول اس کیلئے موزوں نہیں تو کمپنی اسے بھاری رقم پیش کرتی ہے تاکہ وہ چھوڑنے کا فیصلہ بآسانی کرسکے۔ دوسری صورت میں ایسے ملازمین تنخواہ کے لالچ میں ناپسندیدگی کے باوجود کام جاری رکھیں گے اور کمپنی یہ نہیں چاہتی کہ کوئی نہ چاہنے کے باوجود ان کے ساتھ کام کرتا رہے۔ رقم حاصل کرنے کیلئے فیصلہ بروقت کرنا ضروری ہے کیونکہ دوماہ کے دوران چھوڑنے والوں کو ہی رقم پیش کی جاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس