جوتوں کو آرام دہ بنانے کے لیے مفید مشہورے

جوتوں کو آرام دہ بنانے کے لیے مفید مشہورے
جوتوں کو آرام دہ بنانے کے لیے مفید مشہورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اونچی ایڑی والی جوتی پہننے والی اکثر خواتین کو پاﺅں میں چھالے بننے کا مسئلہ درپیش ہوجاتا ہے جس کی وجہ پیر کی نازک جلد پر پڑنے والا دباﺅ یا رگڑ ہے۔ اگرچہ اس مسئلے سے نجات کیلئے مختلف ٹوٹکے استعمال کئے جاتے لیکن جو ٹوٹکہ کامیاب ترین پایا گیا ہے وہ یہ ہے کہ پہلے تو موٹی جرابیں پہنیں اور پھر جوتے کی اندرونی طرف ہیئر ڈرائیر سے گرم ہوا چلائیں۔ کچھ دیر کے بعد جرابوں سمیت پاﺅں جوتے میں ڈال کر پنجوں کو ہلائیں جلائیں اور تھوڑا سا چلیں۔جب جوتا ٹھنڈا ہوجائے تو اسے اتار دیں۔ اب آپ اسے باریک جرابوں کے ساتھ یا جرابوں کے بغیر پہن سکتی ہیں، یہ آپ کے پاﺅں کیلئے مسئلہ نہیں بنے گا۔ مرد بھی اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے پیر کو لگنے والی جوتی کو درست کرسکتے ہیں۔

چین کی ہر بات نرالی، 2015 میں بچے پیدا نہیں کرنا چاہتے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -