آصف زرداری سے اختلافات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے : ذوالفقار مرزا

آصف زرداری سے اختلافات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے : ذوالفقار مرزا
آصف زرداری سے اختلافات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے : ذوالفقار مرزا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ان کے اور آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔بینظیر بھٹو کی برسی کہیں بھی منائی جا سکتی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ پشاور میں ہونے والے ظلم کا جواب صرف آپریشن ہی ہے۔لیکن یہ آپریشن کراچی اور حیدر آباد میں بھی ہونا چاہیئے۔ملٹری کورٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ زندگیاں بچانے کے لیے ملٹری کورٹس کا قیام ضروری ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں