اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت شرمندہ ہوں :جیکی چن

اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت شرمندہ ہوں :جیکی چن
اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت شرمندہ ہوں :جیکی چن

  

ہانگ کانگ سٹی (نیوز ڈیسک) ایکشن فلموں کے بے تاج بادشاہ جیکی چن کے بیٹے جیسی چن منشیات کے کیس میں گرفتار ہوگئے ہیں لیکن جیکی چن نے نہ صرف یہ کہا ہے کہ وہ بیٹے کے کردار پر بہت شرمندہ ہیں بلکہ یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی حیثیت اور اثر و رسوخ کو اس کی مدد کیلئے ہرگز استعمال نہیں کریں گے۔

شہزادی کی 2500 سال پرانی ممی نکالنے کا ایسا کیا نتیجہ نکلا کہ روسی اسے دوبارہ دفنانے پر مجبور ہو گئے

 مقامی میڈیا میں ایسی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ جیکی چن کے بیٹے کو کوئی کیسے ہاتھ لگاسکتا ہے لیکن مشہور سٹار نے خود ہی ان خبروں کا اختتام کردیا اور سب پرواضح کردیا کہ اگرچہ سارا چین ان سے محبت کرتا ہے لیکن وہ قانون کا احترام کرتے ہیں اور بیٹے کی کوئی مدد نہیں کریں گے۔ بتیس سالہ جیسی چن کو نشہ آور مرکب میروآنا استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے 100 گرام مزید میروآنا برآمد ہوا۔

اس سے پہلے جیکی چن اپنے بیٹے کی شرمناک حرکت پر عوام سے معذرت بھی کرچکے ہیں۔ وہ چین میں منشیات کے خاتمے کیلئے عملی طور پر کوششیں کرتے رہے ہیں اور چائنا نیشنل اینٹی ڈرگ کمیٹی کے خیر سگالی سفیر کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید : تفریح