سنجے دت نے جیل میں 10 'سکرپٹ' لکھ ڈالے

سنجے دت نے جیل میں 10 'سکرپٹ' لکھ ڈالے
سنجے دت نے جیل میں 10 'سکرپٹ' لکھ ڈالے

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) مشہور بالی ووڈ ہیرو سنجے دت نے قید کے دوران بھی فن سے دوری اختیار نہیں کی اور جیل میں 10 کہانیاں لکھ دی ہیں جنہیں وہ فلم کا روپ دینا چاہتے ہیں۔ سنجے دت نے ایک اور کارنامہ یہ کیا ہے کہ انہوں کے قید کے دوران اپنا وزن بھی 18 کلو گرام کم کرلیا ہے اور اب وہ پہلے سے کہیں زیادہ سمارٹ جسم کے مالک بن چکے ہیں۔ وہ آج کل مختصر چھٹی پر جیل سے باہر ہیں اور اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے عامر خان کی فلم ”پی کے“ پر پابندی کا حکم دیدیا

انہوں نے عامر خان کے ساتھ اُن کی فلم ”پی کے“ بھی دیکھی اور مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے جیل میں اپنا وقت ضائع نہیں کیا بلکہ اپنے جذبات و احساسات اور تجربات پر مبنی کہانیاں تخلیق کی ہیں اور سزا مکمل ہونے پر وہ انہیں فلموں میں ڈھالنے کے خواہشمند ہیں۔ سنجے دت نے یہ بھی بتایا کہ وہ جیل سے چھٹی لینے کیلئے کوشاں تھے اور بچوں کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوش ہیں۔

مزید : تفریح