گاڑی چلانے والی خاتون کے ساتھ سعودی منچلوں کی شرمناک حرکت

گاڑی چلانے والی خاتون کے ساتھ سعودی منچلوں کی شرمناک حرکت
گاڑی چلانے والی خاتون کے ساتھ سعودی منچلوں کی شرمناک حرکت

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں اور اگر کوئی خاتون اس پابندی کو توڑنے کی کوشش کرے تو عموماً اسے حکام کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن جدہ شہر میں ایک خاتون ڈرائیور کو پولیس کی بجائے مردوں کے ایک ہجوم نے گھیر لیا اور شرمناک طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔

آذربائیجان میں امریکی امداد سے چلنے والاریڈیو سٹیشن پکڑاگیا

اخبار ”صدا“ کی طرف سے یوٹیوب پر ایک مختصر ویڈیو شائع کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ بدکردار مرد خاتون کی طرف بڑھے، اس پر  آوازیں کسی  اور زبردستی گاڑی کا دروازہ کھول دیا جس پر خاتون خوف سے چیخ اٹھی۔ اگرچہ سعودی عرب کے روایتی معاشرے میں خواتین کے ڈرائیونگ کے حق کو زیادہ حمایت حاصل نہیں ہوسکی لیکن اس شرمناک واقعے کی سب نے مذمت کی ہے اور اسے مذہبی اور اخلاقی اصولوں اور خواتین کی عزت کے منافی قرار دیا ہے۔

Video:

مزید : انسانی حقوق