سنی اتحاد کونسل نے سیاسی اور عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سیکورٹی کونسل کا مطالبہ کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے سیاسی اور عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سیکورٹی کونسل کا ...
سنی اتحاد کونسل نے سیاسی اور عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سیکورٹی کونسل کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے سیاسی اور عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سیکورٹی کونسل کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ عسکری اور سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل سیکورٹی کونسل قائم کی جائے تاکہ ملک میں جاری دہشت گردی پر قابو پایا جا سکے۔

طالب علم دہشت گرد نہیں ، ہمارے دور میں کوئی مدرسہ تخریب کاری میں ملوث نہیں تھا : چوہدری شجاعت

ان کا مزید کہنا تھا حکومت پورے پاکستان میں آرٹیکل 245 کا نفاذ کیا جائے تاکہ فوج کو ملک بھر میں کام کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہو سکے۔اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے اداروں کو کو بھی فوری فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ ادارے دہشت گردوں کے خلاف موثر اور بروقت کاروائی کر سکے۔سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی تک کسی معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی لیکن اگلے دو ہفتوں میں حکومت کی سنجیدگی مزید واضح ہو جائے گی۔