دہشت گردی کا خطرہ، ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی

دہشت گردی کا خطرہ، ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی
دہشت گردی کا خطرہ، ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ دہشت گردی میں ملوث مجرمان کو سزائے موت کے پروانے بھی جاری ہونے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے سیاسی اور عسکری قیادت پر مشتمل نیشنل سیکورٹی کونسل کا مطالبہ کر دیا

سیکورٹی اداروں کی جانب سے اس صورتحال میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کو تمام ایئرپورٹس کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔اداروں کی جانب سے دی گئی وارننگ کے بعد اے ایس ایف نے ملک بھر کے ایئر پورٹس کی سیکورٹی کو سخت کر دیا ہے جبکہ وہاں آنے والوں کی جامع تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں