ناممکن ممکن ہوگیا، نیب کے خلاف پیپلزپارٹی کو خیبرپختونخوا حکومت کی حمایت مل گئی کیونکہ۔۔۔

ناممکن ممکن ہوگیا، نیب کے خلاف پیپلزپارٹی کو خیبرپختونخوا حکومت کی حمایت مل ...
ناممکن ممکن ہوگیا، نیب کے خلاف پیپلزپارٹی کو خیبرپختونخوا حکومت کی حمایت مل گئی کیونکہ۔۔۔

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبوں کے دائرہ اختیار میں آنے والے کرپشن کیسز پر قومی احتساب بیورو (NAB)کا اختیار ختم کرنے سے متعلق قانون سازی کے لئے غیر متوقع طور پر پیپلز پارٹی کو خیبر پختونخوا حکومت کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

اخبار ’ڈان‘ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے قانون کا کہنا تھا کہ ان کے صوبے میں احتساب کمیشن کے نام سے ایک علیحدہ ادارہ کامیابی سے کام کررہا ہے۔ انہوں نے قومی احتساب بیورو آرڈیننس میں مجوزہ ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو صوبائی محکموں سے متعلق کیسز میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

ترمیمی بل میں قومی احتساب بیورو آرڈیننس کی مختلف شقوں میں تبدیلی تجویزکی گئی ہے، جس کا مقصد اس ادارے کے اختیار کو وفاقی حکومت کے محکموں اور وزارتوں تک محدود کرنا ہے۔

مزید : قومی


loading...