مجھ میں بہت ہمت ہے اکیلی بھی لڑ سکتی ہوں ،پارٹی پر قبضہ کرنے کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے :ریحام خان

مجھ میں بہت ہمت ہے اکیلی بھی لڑ سکتی ہوں ،پارٹی پر قبضہ کرنے کی باتیں کرنے ...
مجھ میں بہت ہمت ہے اکیلی بھی لڑ سکتی ہوں ،پارٹی پر قبضہ کرنے کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے :ریحام خان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ مجھ میں بہت ہمت ہے ، اکیلی بھی لڑ سکتی ہوں، ہمارے خاندان میں ایسی روایت نہیں کہ عورت کو سرعام ونی کیا جائے،میں اور عمران بہت اچھی اور خوشگوار زندگی گزار رہے تھے،گھر میں جو بھی چیزآ تی اس کا عمران خان کو علم ہوتا ،مجھے ان لوگوں پر دکھ ہوتا ہے جو پہلے مجھے نیشنل بھابی کہتے رہے اور اگلے لمحے ہی مجھے نیشنل چڑیل کا خطاب دیدیا،افواہیں پھیلانے والے اینکرز کی باتوں پر دکھ ہوتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھاکہ ایک ملاقات میں جنرل حمید گل نے مجھے بتایا تھا کہ اُنہوں نے عمران خان کو مجھ سے شادی کرنے سے منع کیا تھا ، حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں،بزدل لوگوں نے میرے بارے میں بے بنیاد خبریں پھیلائیں۔ریحام خان نے کہا کہ میں نے شادی یا علیحدگی پراسرار طریقے سے نہیں کی اس کو کچھ لوگوں نے پراسرا ر بنایا، نکاح کو رجسٹر کرانا میری ذمہ داری نہیں تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ میںنے عمران کو اپنے بچوں سے بہت پیار کرتے پایا جس سے میں بہت متاثر ہوئی، وہ تبدیلی کی بات کرتے تھے جو مجھے بہت پسند تھا۔پارٹی پر قبضہ کرنے کی کوششوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ۔عمران خان کو اپنی شخصیت بنانے میں چالیس سال لگے میں کیسے ان کی جگہ لے سکتی تھی؟ پی ٹی آئی عمران سے ہے اور وہی اس کے لیڈر ہیں،میں نے جو بھی سیاسی سرگرمیاں کیں وہ پارٹی کی اجازت سے کیں،لاہور میں علیم خان کے جلسے میں اپنی بیٹی کے ساتھ عمران خان کے کہنے پر شریک ہوئی،31اگست کو مجھے روکا گیا اور علیحدگی ہونے تک میں نے کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا، انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے جو دو چار انٹرویو کئے ہیں وہ ہی میرے لئے کافی ہیں۔

مزید : قومی


loading...