”مور“ ریحام خان نے عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے نئی تنظیم بنا لی

”مور“ ریحام خان نے عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے نئی تنظیم بنا لی
”مور“ ریحام خان نے عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے نئی تنظیم بنا لی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عورتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی فلاح و بہبود کے لئے نئی تنظیم بنانے کا اعلان کر دیا ۔نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے عورتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی فلاح و بہبود کے لئے نئی تنظیم”مور“ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ،اُنہوں نے کہا کہ ”مور“پشتومیں ماں کو کہا جاتا ہے ،اور ماں سے زیادہ مقدس اور محترم کون ہو سکتا ہے ۔اُن کا کہناتھا کہ میں عورتوں کی سوچ بدلنا اور عورتوں کیلئے سماجی کام کرنا چاہتی ہوں،اگر اس کام میں نواز شریف کو مجھ سے کوئی ہمدردی ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتی اور نہ ہی مجھے اس کا کوئی علم ہے،ریحام خان نے لندن میں شہباز شریف سے ملاقات کی بھی تردید کی ۔

مزید : قومی


loading...