آرمی چیف آج افغانستان کے اہم دورے پر کابل جائیں گے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف آج افغانستان کے دورے پر کابل جائیں گے جہاں وہ سول و عسکری رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے ۔تفصیل کے مطابق آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سول وعسکری رہنماﺅں سے ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی ،امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے میں افغان حکومت اور طالبان کے مذاکراتی عمل پر بھی بات کریں گے ۔