”ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم“بے نظیر شہید کی آج آٹھویں برسی، جیالوں کی آنکھیں اشکبار

”ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم“بے نظیر شہید کی آج ...
”ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم“بے نظیر شہید کی آج آٹھویں برسی، جیالوں کی آنکھیں اشکبار

  


لاہور(ویب ڈیسک) عالم اسلام اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور بھٹو شہید کی بیٹی بے نظیر بھٹو شہید کو ہم سے بچھڑے آج آٹھ سال ہوگئے ہیں۔ آج ان کی آٹھویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ مرکزی تقریب نوڈیرو میں ہوگی جہاں بلاول بھٹو مرکزی خطاب کریں گے۔ اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بلاول بھٹو ، قائم علی شاہ اور دیگر رہنماوں نے گزشتہ رات بی بی شہید ، بھٹو شہید اور دیگر افراد کے مزار وں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔بلاول اس موقع پر کارکنوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ جئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہے۔ملک بھر سے لاکھوں جیالے اشک بار آنکھوں کے ساتھ نوڈیرو پہنچ چکے ہیں اور بھٹو خاندان کے قبرستان میں فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ متعدد کارکن اس موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور زارو قطار روتے رہے۔ گڑھی خدا بخش میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہزاروں پولیس اہلکار اور رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ نوڈیرو کی طرح لاہور، گوجرانوالہ،کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان ، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں دعائیہ تقریبات ہونگی جن میں بی بی شہید اور بھٹو خاندان کے دیگر شہدا کیلئے دعائیں کی جائینگے۔ راوالپنڈی میں بی بی کی جائے شہادت پر جیالے قرآن خوانی کرینگے اور لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...