بنی گالہ میں سر ڈھانپنے کی بجائے مجھ سے میری چادر ہی چھین لی گئی :ریحام خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کا کہنا ہے کہ علیحدگی ایک بہت بڑا زخم ہے جو کبھی بھی بھر نہیں سکے گا، بنی گالہ میں چادر دینے کی بجائے مجھ سے میری چادر ہی چھین لی گئی,کچھ لوگوں نے مجھے مونیکا لیونسکی سے تشبیہ دی اِن کو شرم آنی چاہئے ایسا ان کی بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نہ تو عمران کی شہرت سے متاثر ہوئی ،نہ ان کی شخصیت سے اور نہ ہی ان کی دولت پر میری نظر تھی ،اگر دولت کی بات کی جائے تو اب بھی میرے پاس کئی آپشنز ہیں یا تھے،میرا ایمان ہے کہ اللہ پاک نے میرے لئے بھی کچھ اچھا سوچ رکھا ہوگا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں چادر دینے کی بجائے مجھ سے میری چادر ہی چھین لی گئی،علیحدگی کے بعد کروڑوں روپے لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے بنی گالہ یا پی ٹی آئی سے تو سر کی چادر بھی نہ مل سکی ،الزامات لگانے والے شرم کریں اور اس کا ثبوت لائیں۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی میں نعیم الحق، اسد عمر اور جہانگیر ترین سے متاثر ہیں۔