ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، محمد عثمان
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور مقررہ وقت کی خلاف ورزی کر نیوالوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کو جا ری رکھے ہوئے ہے اور تمام ٹا ؤنز ایڈمنسٹریٹرز کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں شا دی بیاہ کی تقریبات کو روزانہ کی بنیادوں پر چیک کر رہی ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر ٹا ؤن ہال میں شادی ایکٹ پر عمل درآمد کروانے کے حوالے سے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے ڈی سی او لاہور کو شادی بیاہ کی تقریبات کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں بلا امتیاز کارروائیوں کو جا ری رکھیں اور کسی کے سا تھ کو ئی رعایت نہ برتی جائے۔انہوں نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ شادی ہالز،پارکس اور دوسری جگہوں جہاں پر شادی بیاہ کی تقریبات ہو رہی ہوں اُن کو چیک کریں اورشا دی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ہالز اور کیٹرنگ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں شادی ایکٹ پر عملدرآمد کر وانے کے لیے تمام ٹا ؤنز کی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر شادی ہالز اور پارکوں میں منعقد شادی کی تقریبات کو چیک کیا جا رہا ہے اور جہاں کہیں ون ڈش یا مقررہ وقت کی خلاف ورزی پائی جا تی ہے اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئی جا تی ہے۔